Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ایلین

منصور ارحم

ایلین

منصور ارحم

MORE BYمنصور ارحم

    انتخاب کاپی پیسٹ کرتی لڑکی

    جذبات برابر کاپی پیسٹ نہیں ہوتے

    نہ چاہتے ہوئے تمہیں کچھ نظمیں پڑھنی چاہئیں

    ان نظموں کی خواہشات کے برعکس تمہیں بنانا چاہیے اپنا پورٹریٹ

    کوئی رنگ ہو کے صرف کینوس بن کے رہ گیا ہے

    تم پہ لکھی کتابوں کے سر ورق تمہیں نہیں پڑھنے چاہئیں

    تم پہلی نہیں ہو جس نے نا پسندیدہ مردوں کا عذاب جھیلا ہے

    تم اس عورت کے لئے لکھی نظمیں پڑھو جس کے حصے میں کچھ دہائیوں کا میریٹل ریپ آیا ہے

    تمہارے خود کو لکھے خطوں کے جواب کبھی نہیں آئیں گے

    سراب اور کیکٹس پسند کرنے والوں کے قریب تتلیاں نہیں بھٹکتیں

    جس طرح شاعر اپنے دکھوں کی فہرست تھامے سوگ میں نہیں رہ سکتا

    تمہیں خود کلامی کی سینکڑوں جھیلیں پار کرنی ہیں

    اپنے سبھی ان دیکھے دکھوں کی پڑیا نا معلوم پتے پہ پوسٹ کر دو

    تمہارا گمشدہ خدا کہیں مسکرا رہا ہوگا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے