دوست
ایسے دوست کو بھول جانا چاہیے
جس کے پاس پرانی باتیں دہرانے کے علاوہ کچھ نہ ہو
جس کا کل سرمایہ لطیفے اور اشعار ہوں
جسے رات کو جلدی سونے کی عادت ہو
جس کی کوئی گرل فرینڈ نہ ہو
یا جس نے ٹین ایجز کے بعد بھی کبھی مباشرت نہ کی ہو
ایک اچھا دوست اچھا سامع ہوتا ہے
وہ تمام الفاظ سن اور سمجھ سکتا ہے جو کبھی زبان سے ادا نہیں ہوتے
وہ آنکھوں میں چھپی تھکن کو پہچان سکتا ہے
اور باتوں میں چھپی تنہائی کو
دوست شراب کا وہ آخری گھونٹ ہے جسے حلق سے نیچے اتارنے کے لیے لمبی سانس چاہیے
کافی کا وہ کپ ہے جو ٹھنڈی ہو کے بھی ذائقہ تبدیل نہیں کرتی
وہ نظم ہے جو کبھی مکمل نہیں ہوتی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.