Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ایک دن میں بالکل نہیں اٹھ پاؤں_گا

آصف جانف

ایک دن میں بالکل نہیں اٹھ پاؤں_گا

آصف جانف

MORE BYآصف جانف

    ایک دن میں اٹھوں گا

    نیند میرا ایک لقمہ بنا کر

    مجھے مکمل طور پر کھا چکی ہوگی

    اور بستر مجھ سے جان چھڑا کر

    سجدۂ شکر ادا کر چکا ہوگا

    ایک دن میں اٹھوں گا

    سارا منظر بدل چکا ہوگا

    ہر طرف اندھیرے کی روشنی ہوگی

    اور ایک نا ختم ہونے والا خلا ہوگا

    ایک دن میں اٹھوں گا

    میرے آس پاس کے لوگوں کو

    میں لیٹا ہوا نظر آؤں گا

    مجھے کچھ اور دکھائی دے رہا ہوگا

    مگر میری آنکھیں نہیں ہوں گی

    ایک دن میں اٹھوں گا

    مجھ سے نہیں اٹھا جائے گا

    زندگی

    مجھے بلڈی سویلین سمجھ کر

    اپنے حدود کے اندر داخل نہیں ہونے دے گی

    موت نے مجھے زور سے گلے لگایا ہوگا

    اور

    عالم ارواح میرا پر تپاک استقبال کر چکا ہوگا

    ایک دن میں بالکل نہیں اٹھ پاؤں گا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here

    بولیے