Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

گزرے زمانے اور آج کا آسمان

بشریٰ رضا

گزرے زمانے اور آج کا آسمان

بشریٰ رضا

MORE BYبشریٰ رضا

    میرے بزرگ بتایا کرتے تھے

    ان کے وقت میں رات کا

    آسماں کیسا ہوتا تھا

    نواڑ کے پلنگوں پر

    سفید چادر پر لیٹ کر

    آسمان کو جب جب تاکتے

    سرمئی سے شفان کے تھان پر

    کسی نے سلمیٰ ستارے ٹانک دئے ہوں

    ایسا جال دار ستاروں کا آسمان دکھتا تھا

    کچھ ستارے بائیں اور

    سات سہیلیوں کا جھنڈ کہلاتا تھا

    تین ستارے تیگنی بنا مسکراتے تھے

    کچھ کسی کے محبوب کی صورت بناتے تھے

    کچھ اپنی تیز روشنی لئے جگمگاتے تھے

    نانی کہا کرتی تھی

    دیکھنا آدھی رات گئے ستاروں

    کے اڑن کھٹولے پر بیٹھ کر

    تیسرے پہر پریاں آتی ہیں

    سارے ستاروں کے بیچ چاند پہ اترتی ہیں

    چاند اپنی پر نور چاندنی سے

    زمین کو چاندی سا چمکا دیتا ہے

    مگر آج جب ہم

    رات کے اندھیرے میں آسمان کو تاکتے ہیں

    وہاں نہ تو سرمئی شفون کا

    تھان نظر آتا ہے

    اور نہ ہی اس میں

    ستارے ٹنکے ہوئے نظر آتے ہیں

    وہاں تو صرف دھوئیں کی

    لالی میں سمٹی ہوئی

    آلودگی نظر آتی ہے

    اکا دکا

    کوئی ستارا دکھ جاتا ہے

    جنہیں آسانی سے

    انگلیوں پر ہم گن لیتے ہیں

    چاند کوشش کرتا ہے

    برابر چاندنی بکھیرنے کی

    مگر ہماری زمین اب چاندی سی نہیں دمکتی

    سنو

    اگر میری بات پر یقیں نہیں ہو تو

    آج رات ذرا صحن میں نکل کر

    آسمان کو تاکنا

    ہمارے پاس

    اپنے بچوں کو بتانے کے لئے

    کوئی آسمانی دلچسپ

    ستاروں کی کہانی نہیں ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے