Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہمیں چپ رہنا ہوگا

قمر عباس علوی

ہمیں چپ رہنا ہوگا

قمر عباس علوی

MORE BYقمر عباس علوی

    ہم نہیں بات کر سکتے

    اس لڑکی کے بارے میں جس کا ریپ اس لیے ہوا

    کہ اس کے جسم کے خطوط لباس میں چھپنے سے انکاری تھے

    ہم نہیں چیلنج کر سکتے اس فتوے کو

    جس کی رو سے زمین میں زلزلے لڑکیوں کے جینز پہننے سے آتے ہیں

    ہم نہیں بول سکتے ان لوگوں سے متعلق

    جنہیں کچل دیا جاتا ہے محض ہزارا ہونے کی وجہ سے احمدی یا پھر بلا وجہ

    ہمیں احتجاج کا حق نہیں ان کے لیے

    جن کی مسیں بھیگنے سے پہلے شمالی علاقہ جات جانا پڑا

    مبینہ گستاخی کے الزام میں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا

    یا مار دیا گیا کسی خاص شناخت پر

    ہمیں بھول جانا چاہیے

    تباہ ہوتی معیشت کو

    مذہب کے سیاسی استعمال کو

    یا بڑھتے ہوئے دفاعی بجٹ کو

    ہمیں چپ رہنا ہوگا

    عہدے میں ترقی کے لیے

    راتوں رات امیر ہونے کے لیے

    قرعہ اندازی میں ملنے والے پلاٹ کے لیے

    اور سب سے پہلے تو

    زندہ رہنے کے لیے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے