Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جھوٹ کا مول

بشریٰ رضا

جھوٹ کا مول

بشریٰ رضا

MORE BYبشریٰ رضا

    یہ دنیا فریبوں کا میلہ ہے

    ہر جگہ یہاں بنا جھمیلا ہے

    فریبوں کے اس میلے کی ہر دکان پر

    جھوٹ اور دھوکا بکتا ہے

    میں جس جس دکان پر گئی

    سچ کو ایک پرانی سی الماری میں

    پڑا پایا

    جب میں نے اس کا دام پوچھا

    دکان دار جھٹ سے بولا

    کیا کیجئے گا

    اتنی سستی چیز لے کر

    کب سے پڑی سڑ رہی ہے

    اسے آج کل کوئی نہیں خریدتا

    ایک اور جو اس نے اشارہ کیا

    یہ لے جائیے یہ آج کل بہت بک رہا ہے

    نظر گھما کر جو میں نے اس اور دیکھا

    چمچماتا جھوٹ شیشے کی الماریوں سے

    جھانک رہا تھا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے