خدا کی آئی_ڈی پر پروفائل پکچر نہیں ہے ۲
خدا نے آئی ڈی بنا کر
انسانوں کو ریکویسٹس بھیجیں
اور پوسٹ اپلوڈ کی
آئیم دی گاڈ
پڑھنے والوں کی ہنسی نہیں رکی
وہ زور زور سے ہنسنے لگے
کچھ نے دل والا ری ایکٹ کیا
کچھ نے نیلا
کچھ نے اداسی والا
کچھ نے کیئرنگ
کچھ نے واؤ
اور کچھ نے غصے والا ری ایکٹ کیا
مگر خدا نے پوسٹ ڈلیٹ نہیں کی
کامینٹس میں پوچھا گیا
اوہ گاڈ ویئر از یور پکچر
خدا خاموش رہا
کامینٹس کرنے والوں نے بہت کچھ پوچھا
لیکن انہیں خدا کی طرف سے کوئی رپلائی نہیں ملا
انسانوں نے اسے فیک سمجھ کر
ان فرینڈ اور ان فالو کر دیا
کیوں کہ
خدا کی آئی ڈی پر پروفائل پکچر نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.