خدا کی آئیڈی پر پروفائل پکچر نہیں ہے
کائنات بنا کر
خدا نے پوسٹ اپلوڈ کری
اور
ری ایکٹس دیکھنے بیٹھ گیا
ری ایکٹس میں
نیلے ری ایکٹس
دل والے ری ایکٹس
کیئرنگ ری ایکٹس
لافنگ ری ایکٹس
حیرانگی والے ری ایکٹس
اداسی والے ری ایکٹس
اور
غصے والے ری ایکٹس شامل ہیں
کامینٹس کرنے والوں میں
آہ والے
واہ والے
کنفیوزن والے
اور
تنقید کرنے والے شامل ہیں
آئی ڈی کو فیک سمجھنے والوں
اور نظر انداز کرنے والوں کی
تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے
کیوں کہ
خدا کی آئی ڈی پر پروفائل پکچر نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.