نیچرل موڈ
تمام پرندوں کے لیے خوش خبری ہے
سب کو مبارک باد پہنچے
یہ نسل انسان کی ہپی اینڈنگ ہے
خوف کی دوسری طرف سے نمودار ہونے والے
موت کے انجن بند ہیں
سفید فضا میں
ہر طرف زندگی اتر رہی ہے
نہیں معلوم نہیں معلوم اور میں میں کی سلوٹ زدہ قمیض سے
ہاتھ پونچھ کر
خدا ہم پر مہربان ہو رہا ہے
یہ وقت کی تیز گرم استری سے چھیڑ چھاڑ کا نتیجہ ہے
اونچی عمارتوں اور اڑن کھٹولوں سے
گہرے سمندروں میں
ہم پر موت پھینکنے والے
آج
اپنی سانس کی نالیوں میں دھڑا دھڑ سوراخ کر رہے ہیں
بدبو دار جرثومے
حرام موت مر رہے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.