پیراسائٹ
محبت کے بغیر زندگی ایسے ہے جیسے خالی برتن لیکن اس سے کوئی آواز نہ آتی ہو
جیسے پہلے سے ابنارمل لوگ ابنارمل کرنے والے واقعات کے بعد نارمل زندگی گزارنے کی کوشش کرتے ہیں
نارنجی اور کاسنی اڑا تو خواب بلیک اینڈ وائٹ رہ گیا
جھوٹ موٹ خود کو مصروف رکھنا اچھا بہانہ ہو سکتا ہے
جیسے پیچھے صرف نظمیں رہ جاتی ہیں لانگ ٹرم میموری کے گھاٹے کے ساتھ
بڑے شہر بہت کچھ کھا جاتے ہیں
کچی پگڈنڈیاں جو ہمیں ملانے کی بجائے جکڑے رکھتی ہیں
اور ہم اس بچے کی مانند اداس رہنے لگتے ہیں جس کی قمیص کا بٹن کھو جائے
ہمارے کتنے بڑے دکھ ہمیں دیکھ کر سہمے رہتے ہیں
چھوٹی باتیں چھوٹے خوف ہمارے تمام دن کتر جاتے ہیں
ہم ایک دوسرے کے لئے انجان بننے کی کوشش کرتے ہیں اور نیا کلینڈر لینے چل پڑتے ہیں
مہینوں کی الٹی گنتی رک جاتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.