مہاتما گاندھی
مقام عظمت انساں کو تو نے فاش کیا
جمود بستہ غلامی کو پاش پاش کیا
حیات صبح محبت کے نور میں گم ہے
عجیب چیز ترا دل کشا تبسم ہے
یہ جبر و قہر کے بندے یہ شور و شر کے غلام
نہ پا سکیں گے تری زندگی کی رمز دوام
دیا ہے صلح و مساوات کا سبق تو نے
عطا کیا ہے جنوں کو نیا افق تو نے
فنا کدے کو بنایا ہے جنت گل پوش
رواں دواں ہیں جہاں نیل و گنگ دوش بدوش
یہ معجزہ ہے ترے ذوق تازہ کاری کا
کہ سرنگوں ہے فر و فال شہریاری کا
نہیں ہے تیرے سوا کوئی راز دان وطن
تجھی سے فائز منزل ہے کاروان وطن
وفا کے راگ محبت کی آگ لے کے گیا
تو اپنے ساتھ وطن کا سہاگ لے کے گیا
ستم سے روح صداقت کبھی نہ ہارے گی
نگاہ عشق تجھے تا ابد پکارے گی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.