آہ پروین شاکر
دلچسپ معلومات
جو ادب میں یکبارگی طوفان بن کر اٹھی اور چشم زدن میں ہمیشہ کے لئے اوجھل ہوگئی
گھنیرا لہجہ وہ حسن کا تھا
کھلی زباں وہ جمال کی تھی
وجود میں فکر و فن تھا شامل
عدم میں شرکت خیال کی تھی
جدید بندش زباں کی سج دھج
غزل غزل وہ تراش اس کی
اسے امر کر گئی ادب میں
وہ جستجو وہ تلاش اس کی
سمو کے لفظوں میں موج دریا
صدف صدف دھارے توڑتی تھی
خلا سے لا کر خیالی پیکر
زمیں سے سیارے توڑتی تھی
وہ شاعر ذات شش جہت تھی
زمین اور آسماں سے گزری
علامتوں میں وہ جی رہی تھی
وہ استعاروں میں جاں سے گزری
مأخذ:
بھینی بھینی مہک (Pg. 48)
- مصنف: ظفر عدیم
-
- ناشر: ظفر عدیم
- سن اشاعت: 2003
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.