Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

آپ کو بھولنے کی عادت ہے

شگفتہ نعیم ہاشمی

آپ کو بھولنے کی عادت ہے

شگفتہ نعیم ہاشمی

MORE BYشگفتہ نعیم ہاشمی

    آپ کو بھولنے کی عادت ہے

    یہ رویہ بڑا ہی مثبت ہے

    وہ جو اکثر ہی بھول جاتا ہے

    بھول جاتا ہے غم سے ناطہ ہے

    بھول جانے کی یہ جو کثرت ہے

    یہ رویہ بڑا ہی مثبت ہے

    ایک کل تھا کہ جو گزر بھی گیا

    ایک کل ہے ابھی نہیں آیا

    آج میں جینے پہ جو قدرت ہے

    یہ رویہ بڑا ہی مثبت ہے

    جو برا وقت پیچھے گزرا ہو

    وہ تو ماضی کا ایک حصہ ہے

    جو کہے آج ہی حقیقت ہے

    یہ رویہ بڑا ہی مثبت ہے

    غم تو اس زندگی کا حصہ ہیں

    آپ کا میرا سب کا قصہ ہیں

    غم میں رونا تو سب کی فطرت ہے

    یہ رویہ بڑا ہی مثبت ہے

    جب اکیلے ہوں خود سے بات کریں

    اپنی تنہائی کا نہ رنج کریں

    گر یہ سمجھیں کہ یہ غنیمت ہے

    یہ رویہ بڑا ہی مثبت ہے

    وقت کو وقت سے چرا لینا

    خود سے خود کو کبھی ملا لینا

    قیمتی بس وہی تو ساعت ہے

    یہ رویہ بڑا ہی مثبت ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے