Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اگر یہی ہے شاعری تو شاعری حرام ہے!

محسنؔ بھوپالی

اگر یہی ہے شاعری تو شاعری حرام ہے!

محسنؔ بھوپالی

MORE BYمحسنؔ بھوپالی

    اگر یہی ہے شاعری تو شاعری حرام ہے!

    خرد بھی زیر دام ہے جنوں بھی زیر دام ہے

    ہوس کا نام عشق ہے طلب خودی کا نام ہے

    نظر اداس دل ملول روح تشنہ کام ہے

    مگر لبوں پہ نغمۂ حیات شاد کام ہے

    رہین عارض حسیں اسیر زلف مشکبو!

    نگاہ میں لیے ہوئے گھٹی گھٹی سی جستجو

    بھٹک رہے ہیں وادیٔ خزاں میں بہر رنگ و بو

    سحر کے گیت گا رہے ہیں اور وقت شام ہے

    نظر میں ماہ و کہکشاں ہیں عظمت بشر نہیں

    قدم بڑھا رہے ہیں اور راہ معتبر نہیں

    فریب خوردۂ چمن ہیں دام پر نظر نہیں

    خیال نظم مے کدہ نہیں ہے فکر جام ہے

    ملا وہ اختیار جس پہ بے بسی ہے خندہ زن

    وہ روشنی ملی کہ جس پہ تیرگی ہے خندہ زن

    وہ زندگی ملی کہ جس پہ موت بھی ہے خندہ زن

    بضد ہیں پھر بھی کج نظر حیات شاد کام ہے

    نمائش و نمود و ننگ و نام پر نگاہ ہے!

    جمال یار و جوئبار و جام پر نگاہ ہے

    بنام بندگی بتان بام پر نگاہ ہے

    شباب و شعر و شاہد و شراب سے ہی کام ہے

    اگر یہی ہے شاعری تو شاعری حرام ہے

    مأخذ:

    Mujalla Dastavez (Pg. 319)

    • مصنف: Aziz Nabeel
      • اشاعت: 2010
      • ناشر: Edarah Dastavez
      • سن اشاعت: 2010

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے