اہل محفل قریب آ جاؤ
آج اس محفل فسردہ میں
رنگ حسن بہار کا سایہ
غم زدہ ہمدموں کے چہروں پر
ڈھونڈھتا پھر رہا ہے تابانی
جانے پہچانے لوگ بیٹھے ہیں
پھر بھی ہمسائیگی کی لذت سے
ایسے غافل ہیں جیسے ان سب نے
نوچ پھینکا ہو اپنی فطرت کو
اہل محفل قریب آ جاؤ
چند گھڑیاں تو کاٹ لیں مل کر
شاید اس لمحۂ مصیبت میں
چشم نم داستان زخم دل
ان سے ہو جائے رونق محفل
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.