Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اے دل افسردہ

سید عابد علی عابد

اے دل افسردہ

سید عابد علی عابد

MORE BYسید عابد علی عابد

    اے دل افسردہ پینے کی بہاریں آ گئیں

    کالی کالی بدلیاں پھر آسماں پر چھا گئیں

    دامن کہسار سے ٹھنڈی ہوا آنے لگی

    نبض خس میں زندگی کا خون دوڑانے لگی

    موتیے کے پھول گلزاروں میں لہرانے لگے

    لالہ و نسریں کے جلوے رنگ پر آنے لگے

    ہے کنار آب دریا ماہ پاروں کا ہجوم

    جس طرح شاداب راتوں میں ستاروں کا ہجوم

    کالے کالے آنچلوں میں ان کے چہرے نور پاش

    گہرے گہرے بادلوں میں بجلیوں کا ارتعاش

    گل بدن گل پیرہن مہتاب رخ ناز آفریں

    دل ربائی کی اداکاری میں اعجاز آفریں

    کچھ لگاوٹ کچھ حیا کچھ شوخیاں کچھ اضطراب

    اپنے سائے سے گریزاں اپنے سائے سے حجاب

    دلبری کے سب طریقے سادگی کے رنگ ہیں

    سادگی کے سب طریقے دلبری کے رنگ ہیں

    اے دل افسردہ اے کم بخت اے حسرت نصیب

    اے فریب حسن کے پامال اے فرقت نصیب

    تو ہے اور اس بے وفا کی بے وفائی کے گلے

    بے وفائی کے گلے درد جدائی کے گلے

    ہر طرف اک عالم کیف و طرب چھایا ہوا

    اور تو اے بد نصیب شوق مرجھایا ہوا

    کیسے کیسے مہ جبیں ہیں نور پیکر برق تاب

    دل نوازی کے لئے بیتاب ہے جن کا شباب

    ان حسینوں کے اشارات محبت دل فروز

    جن کے جلوے دل ربا ہیں جن کی طلعت دل فروز

    دلبری کے کیسے کیسے نکتہ داں موجود ہیں

    سجدہ کرنا ہو تو کتنے آستاں موجود ہیں

    مأخذ:

    میں کبھی غزل نہ کہتا (Pg. 217)

    • مصنف: سید عابد علی عابد
      • ناشر: نیاز احمد
      • سن اشاعت: 1993

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے