Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

امرود اور ملا جی

لطیف فاروقی

امرود اور ملا جی

لطیف فاروقی

MORE BYلطیف فاروقی

    دلچسپ معلومات

    جناب ابوالاثر حفیظؔ جالندھری کی کوٹھی پر ان کی بچیاں ایک رات نذیر نیازیؔ صاحب (سابق مدیر ’’طلوع اسلام‘‘ سے لطیفے اور کہانیاں سن رہی تھیں۔ مندرجہ کہانی سنی تو ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئیں۔ مصنف نے اسے نظم کردیا۔

    کسی قصبے میں ایک تھا امرود

    بیسوں میں وہ نیک تھا امرود

    پڑھنے جاتا تھا وہ نماز وہاں

    آدمی اک نظر نہ آئے جہاں

    خوف اس کو ہمیشہ رہتا تھا

    آدمی کوئی مجھ کو کھا لے گا

    شوق بولا کہ ایک دن جاؤ

    کسی مسجد میں جا نماز پڑھو

    چھوٹی سی مسجد اک قریب ہی تھی

    تھے وہاں ڈٹ کے بیٹھے ملا جی

    چپکے چپکے خدا کی لے کر آس

    چل کے جا بیٹھا جوتیوں کے پاس

    جوں ہی سجدے میں اس نے رکھا سر

    آئے ملا جی اس طرف اٹھ کر

    ایسے ملا ندیدے ہوتے ہیں

    دیکھ کے کھانے ہوش کھوتے ہیں

    حلوہ کھاتے ہیں نان کھاتے ہیں

    جب ملے کچھ نہ جان کھاتے ہیں

    جھپٹے اس پر پکڑ لیا امرود

    چیخا چلایا رو پڑا امرود

    کہا امرود نے کہ ملا جی

    ہو اگر آج میری جاں بخشی

    پھل کھلاؤں گا آپ کو ایسا

    اچھا مجھ سے ہے ذائقہ جس کا

    پھر کہا یہ کہ میرے ساتھ آئیں

    جس جگہ میں کہوں ٹھہر جائیں

    اک دکاں کے قریب آ کے کہا

    آئیے دیکھیے ہے کیسا مزا

    کیلا جلدی سے اک اٹھا لیجے

    اور مسجد میں چل کے کھا لیجئے

    مالک اس کا وہاں نہ تھا موجود

    ملا موجود تھا خدا موجود

    کیلا مسجد کے پاس لے کے چلے

    چلتے چلتے وہ آخر آ پہنچے

    کہا امرود نے نکالیے آپ

    چھیل کر کیلا اس کو کھائیے آپ

    لگے مسجد میں جانے جب کھا کر

    آ گیا ان کا پاؤں چھلکے پر

    وائے قسمت کہ آپ ایسے گرے

    ایک گھنٹے سے پہلے اٹھ نہ سکے

    موقع پاتے ہی چل دیا امرود

    دے کے ملا کو جل گیا امرود

    حرص کا خوب ہی مزا پایا

    دودھ ان کو چھٹی کا یاد آیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے