انگریزی ببوا
سوٹ پہن کر آیا ہے
بوٹ پہن کر آیا ہے
گوگلس اس کی آنکھوں پر
ہیٹ بھی سر پر بڑھیا ہے
یہ انگریزی ببوا ہے
یہ انگریزی ببوا ہے
کرتا پہنے وہائٹ وہ
ٹائی باندھے ٹائٹ وہ
پہنے جینس وہ جاپانی
روسی کوٹ پہنتا ہے
یہ انگریزی ببوا ہے
یہ انگریزی ببوا ہے
ہیرو جیسا اسٹائل
پاس ہے اس کے موبائل
باندھے واچ کلائی پر
اسٹک ہاتھ میں رکھتا ہے
یہ انگریزی ببوا ہے
یہ انگریزی ببوا ہے
ایک یہ اس کی ہے ہوبی
پاس وہ رکھتا ہے ڈاگی
واک کرے جب سڑکوں پر
فاسٹ بہت وہ چلتا ہے
یہ انگریزی ببوا ہے
یہ انگریزی ببوا ہے
انگلش ہی وہ پڑھتا ہے
انگلش ہی وہ لکھتا ہے
انگلش ہی میں ٹاک کرے
اردو سے بے بہرہ ہے
یہ انگریزی ببوا ہے
یہ انگریزی ببوا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.