Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اپنے دوست کے لیے

فہمیدہ ریاض

اپنے دوست کے لیے

فہمیدہ ریاض

MORE BYفہمیدہ ریاض

    یہ زرد موسم کے خشک پتے

    ہوا جنہیں لے گئی اڑا کر

    اگر کبھی ان کو دیکھ پاؤ

    تو سوچ لینا

    کہ ان میں ہر برگ کی نمو میں

    زیاں گیا عرق شاخ گل کا

    کبھی یہ سرسبز کونپلیں تھے

    کبھی یہ شاداب بھی رہے ہیں

    کھلے ہوئے ہونٹ کی طرح نرم اور شگفتہ

    بہت دنوں تک

    یہ سبز پتے

    ہوا کے ریلوں میں بے بسی سے تڑپ چکے ہیں

    مگر یہ اب خشک ہو رہے ہیں

    مگر یہ اب خشک ہو چکے ہیں

    اگر کبھی اس طرف سے گزرو

    تو دیکھ لینا

    برہنہ شاخیں ہوا کے دل میں گڑھی ہوئی ہیں

    یہ اب تمہارے لیے نہیں ہیں

    نہیں ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے