اصل دولت
مرے نونہالو وطن ہے تمہارا
تمہی گل ہو اس کے چمن ہے تمہارا
زیاں وقت کا تو نہیں بات اچھی
بری ہے یہ عادت یہی بات سچی
پڑھو گے لکھو گے بڑھو گے تم آگے
یہ دنیا بھلے تیز جتنا ہی بھاگے
بناؤ شعار اپنا محنت کو ہر دم
پڑھائی کو دو آٹھ گھنٹے کم از کم
پڑھائی کی عادت کو جانو سمندر
ملے گا ہر اک راز ہی اس کے اندر
پڑھائی میں عظمت پڑھائی ہے دولت
ہے ملتی اسی کی بدولت ہی عزت
مرے نونہالو مری بات مانو
پڑھائی کی نعمت کی تم قدر جانو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.