Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ببلو

MORE BYبلقیس ظفیر الحسن

    کس کی پکڑ میں آئیں چلتی ہوا ہیں ببلو

    آندھی کی طرح دیکھو یہ جا وہ جا ہیں ببلو

    اک پل جو دیکھیے تو دیوار پر چڑھے ہیں

    جھپکی پلک تو دیکھو دوڑیں لگا رہے ہیں

    رپو کو ماری ٹکر سیڑھی پہ چڑھتے چڑھتے

    ممی کے ہاتھ میں تھا جو گر گیا وہ تڑ سے

    پاپا نے سائیکل تو بالکل نئی دلائی

    اب کیا ہے اس کا حلیہ کیسے ہوا یہ بھائی

    ہینڈل ہے اب نہ پیڈل نا سیٹ ٹھیک سے ہے

    یہ تو بتاؤ کوئی اس کو چلائے کیسے

    اور اب بگڑ رہے ہیں کیا سائیکل دلائی

    اک دو مہینے بھی تو کمبخت چل نہ پائی

    دیوار کی گھڑی کا ٹوٹا پڑا ہے گھنٹہ

    اس پر بھی دست شفقت شاید انہوں نے پھیرا

    بگڑا تھا فین کچھ کچھ سارا بگاڑ ڈالا

    پوچھا تو بولے میں تو اس کو بنا رہا تھا

    کچھ بولئے تو کیسے مظلوم سے کھڑے ہیں

    آنکھیں ہیں ڈبڈبائی لب کپکپا رہے ہیں

    ایسے کو کہیے کوئی ڈانٹے تو کیسے ڈانٹے

    سامان گھر کا کیا ہے ان پر تو جان صدقے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے