Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بدل لی بیچ سفر میں

رشید حسرت

بدل لی بیچ سفر میں

رشید حسرت

MORE BYرشید حسرت

    بدل لی بیچ سفر میں ہی راہ آپ نے بھی

    کہ زر کی چھاؤں میں لے لی پناہ آپ نے بھی

    مری امید کو اک دن اجڑ ہی جانا تھا

    خود اپنی ذات کیوں کر لی تباہ آپ نے بھی

    بجا کہ عشق بھی کچھ کچھ تھا مصلحت کا شکار

    ہوا کے رخ کی طرح کی ہے چاہ آپ نے بھی

    کبھی تو دھڑکنیں دل کی سنائی دیتی تھیں

    سنی نہ جگ کی طرح آج آہ آپ نے بھی

    ردیف قافیے سب آپ کے لیے تھے مرے

    مگر نہ بھول کے کی واہ واہ آپ نے بھی

    سوائے صدق مرے پاس اور کچھ بھی نہیں

    خرید رکھے ہیں جھوٹے گواہ آپ نے بھی

    وفائیں آپ کی سنگت پہ ناز کرتی تھیں

    صلہ وفا کا دیا ہے کراہ آپ نے بھی

    رشیدؔ لوگ تو بستی اجاڑ دیتے ہیں

    کیا ہے دل کو دکھا کر گناہ آپ نے بھی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے