بیچ کی دیوار
بیچ کی دیوار ٹوٹی
میرے کمرے نے ذرا آرام سے
پھیلائے اپنے پاؤں
اس سے لیکن
مجھ کو آخر کیا ملا
دیکھنا مجھ کو پڑا ہے
پھر وہی معمول
روز و شب کا پہلا سلسلہ
دیکھنا مجھ کو پڑا ہے
سینکڑوں گرہوں سے الجھے ناخنوں کو
جاگتی پھرتی سی آنکھیں
خامشی کی گردنوں پر
جلتی زنجیروں کا بوجھ
جیسے آوازوں نے
کر لی ہو اچانک خودکشی
بیچ کی دیوار
آؤ
پھر اٹھا دیں
اپنے کمرے سے کہیں
پھر سمیٹے پاؤں وہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.