Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

چنا جور گرم

اسرار جامعی

چنا جور گرم

اسرار جامعی

MORE BYاسرار جامعی

    دیکھیے آج کا اخبار چنا جور گرم

    تیز الیکشن کا ہے بازار چنا جور گرم

    آ گئے قوم کے غم خوار چنا جور گرم

    لگ گیا وعدوں کا انبار چنا جور گرم

    خوب کھل کھیلنے کا موسم رنگیں آیا

    پانچ برسوں کا ہے بیوہار چنا جور گرم

    گھر سے باہر جو نکلیے تو ہر اک نکڑ پر

    سنئے تقریر دھواں دھار چنا جور گرم

    مختلف قسم کے نعروں سے گلی کوچوں کے

    گونجتے ہیں در و دیوار چنا جور گرم

    خوانچہ سر پہ لئے چیخ رہا ہے ہر دل

    ہے مرا سب سے مزے دار چنا جور گرم

    دل بدل جتنے ہیں کہتے ہیں یہ سینہ تانے

    ہم ہیں غالبؔ کے طرف دار چنا جور گرم

    نوٹ جو دے گا اسی سمت یہ جھک جائے گا

    اپنا ایماں ہے لچک دار چنا جور گرم

    بندۂ و صاحب و محتاج و غنی ایک ہوئے

    ہے عجب ووٹ کا بیوپار چنا جور گرم

    اک پر آشوب زمانے کی ہے آمد آمد

    ہیں برے وقت کے آثار چنا جور گرم

    کل جو قاتل تھے وہی آئے مسیحا بن کر

    رہیے ان لوگوں سے ہشیار چنا جور گرم

    آہ جنتا کا مقدر نہیں بدلے گا کبھی

    بنے جس دل کی بھی سرکار چنا جور گرم

    اس الیکشن کے زمانے میں بھی تو نے اسرارؔ

    کیا کھلائے گل اشعار چنا جور گرم

    مأخذ:

    شاعر اعظم (Pg. 70)

    • مصنف: اسرار جامعی
      • ناشر: آل انڈیا ہیومن کانفرنس، دہلی
      • سن اشاعت: 1996

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے