دھرتی کس کی کھوج میں پھرتی رہتی ہے
سورج کس کی یاد میں جلتا رہتا ہے
امبر کی گہری نیلی چادر پر چاند ستارے
کس سے ملنے کی خواہش میں اونگھتے رہتے ہیں
ذرہ ذرہ دنیا کا
ہے کس کے واسطے گردش میں
مجھ کو کیا معلوم
کہ میں تو خود بھی کتنی صدیوں سے
دھرتی سورج چاند ستاروں کے مانند پریشاں ہوں
اپنی کھوج میں رقصاں ہوں
سرگرداں ہوں
اس دھرتی پر صرف فرشتے ملتے ہیں
یا پھر شیطان
ڈھونڈ رہا ہوں میں انسان
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.