Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

احتساب

MORE BYشہزاد انجم برہانی

    مجھے بتاؤ اے علم والو

    خدا کے محبوب کی محبت کا دم بھرو گے تو کیا ملے گا

    کہ اس کی امت ہزار فرقوں میں بٹ رہی ہے

    منافقوں شر پسند قوموں کے ہاتھ سے آج

    کٹ رہی ہے

    تم اپنے اپنے اصول لے کر کھڑے ہوئے ہو

    کیوں اپنے اپنے اصول لے کر کھڑے ہوئے ہو

    خدا را یہ تفرقہ مٹا دو

    جو مردہ دل ہیں انہیں جلا دو

    یہ پیروکار نیاز منداں

    یہ سب تو معصوم و نابلد ہیں

    جو رہبری میں تمہاری چل کر سمجھ رہے ہیں

    کہ مستند ہیں

    جو ہو سکے تو انہیں بچا لو

    فشار ظلمات سے نکالو

    انہیں حقیقت کی روشنی دو

    اجاڑ آنکھوں میں خواب رکھ دو

    تمہارے ہی اتحاد سے انتشار مٹنے کی ہیں امیدیں

    تم اتحادی بناؤ ان کو

    تم اتفاقی بناؤ ان کو

    یہی بس اک حل ہے مسئلے کا

    وگرنہ دیکھو گے روز محشر

    تمہاری دامن کشائی ہوگی

    ان ہی کی جانب خدا رہے گا

    ان ہی کی جانب یہ دیکھنا

    مصطفائی ہوگی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے