عید کا دن
عید کا دن ہے زمانے بھر پہ چھائی ہے بہار
ہے زمیں سے آسماں تک اک فضائے خوش گوار
یہ وہ دن ہے جو سکون دل قرار جان ہے
یہ وہ دن ہے جو بہار حسرت و ارمان ہے
ہجر کی کلفت مٹا دیتا ہے دل سے یوم عید
آرزو کے گل کھلا دیتا ہے دل سے یوم عید
عشق کی محفل سجانے کے لئے ہے یوم عید
آتش فرقت بجھانے کے لئے ہے یوم عید
تازگیٔ دل بہار زندگانی عید ہے
اے خوشا روزے کہ روز شادمانی عید ہے
کیف دیدار او سرور والہانہ عید ہے
ہے پیام وصل ملنے کا بہانہ عید ہے
عید کا دن اک پیام عیش کی تمہید ہے
جس کو ہو دیدار اے شاہدؔ اسی کی عید ہے
مأخذ:
صدیوں کا کرب (Pg. 97)
- مصنف: شاہد ساگری
-
- ناشر: نشاط آفسیٹ پریس، فیض آباد
- سن اشاعت: 1991
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.