Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ایک نظم

انیس ناگی

ایک نظم

انیس ناگی

MORE BYانیس ناگی

    میں سرد مہر زندگی سے کیا طلب کروں

    طلب تو ایک بحر ہے

    زندگی تو سانس کی لپکتی ایک لہر ہے

    جو آ کے پھر گزر گئی

    چند سال اس کے نقش پا

    یہیں کہیں کسی کے ذہن میں رہے

    میں دیکھتا ہوں

    شاخ عمر زرد موسموں کی دھوپ میں

    اسی خیال خام میں

    کہ وقت گھڑی کی قید میں ہے

    برگ برگ جھک گئی ہے

    زندگی نے کیا دیا مجھے

    طرح طرح کے عارضے دماغ کا بخار

    اختلال اور حواس کے شعور کا ملال

    رات کو میں جاگتا رہوں

    تمام دن بقا کی آرزو میں افسروں کے خوف سے

    نشست گاہ انتظار میں بہت ہی پھیکی مسکراہٹوں کے ساتھ

    فیصلے کے انتظار میں لہو کی گردشوں کے ساتھ

    ذات کی عظیم سلطنت کو آگ میں لپٹا دیکھتا رہوں

    یہ سگرٹوں کا نیلگوں دھواں غبار ہی غبار

    بھاگتا سوار اسپ کا سنہری نعل راستے میں چھوڑ کر کدھر گیا

    یہ شور اب کدھر سے آ رہا ہے

    غور سے سنو

    نہیں یہ کچھ نہیں

    میں انتظار کی طویل ساعتوں میں ناخنوں سے میز کو بجا رہا ہوں

    پر وہ کاغذوں میں غرق ہے

    بہت قدیم رات ابتدا سے انتہا کے لا زوال بحر میں اتر گیا ہوں

    سارے دن کے غم کو میں

    نشے کی اک ردا میں ڈھانپ دوں

    مگر نشہ حرام جرم ہے

    تو پھر پلٹ کے میں خیال میں مقیم عشرتوں کو آئنوں میں دیکھ لوں

    لذیذ تھرتھراتے جسم

    ڈھول کی دھمک پہ لہر لہر کھل رہے ہیں

    الاماں محرمات

    میں سرد مہر زندگی سے کیا طلب کروں

    کہ وہ بھی خود اسیر ہے

    مأخذ:

    Pakistani Adab (Pg. 113)

    • مصنف: Dr. Rashid Amjad
      • اشاعت: 2009
      • ناشر: Pakistan Academy of Letters, Islambad, Pakistan
      • سن اشاعت: 2009

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے