Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

فرمان حق کے تابع

کومل راجہ

فرمان حق کے تابع

کومل راجہ

MORE BYکومل راجہ

    کیا تم نے دیکھا نہیں آٹھویں پہر

    جب دن پر سے رات کھینچ لی جاتی ہے

    تو آسمان کی محفوظ چھت پر ایک آخری تارہ ٹمٹمانے لگتا ہے

    قسم اس ڈوبتے تارے کی

    اس پہر کاذب کے سینے لگ کے جب

    میری چشم تر تمہارے نام کا گریہ کرتی ہے

    تو مژگان کائنات میں ہلکی سی جنبش پیدا ہوتی ہے

    اور وقت کی کوکھ سے روشنی جنم لیتی ہے

    پھر دن اور رات کا ہیر پھیر شروع ہو جاتا ہے

    اور سمندروں میں کشتیاں اور جہاز

    انسان کے فائدے کی چیزیں لے کر چلنے پھرنے لگتے ہیں

    اور آسمان سے مینہ برستا ہے

    جو مردہ زمین کو زندہ کر دیتا ہے

    اور بادل تیرنے لگتے ہیں

    چاند سوکھ کر کھجور کے پیڑ کی ڈال بن جاتا ہے

    سورج تخت فلک پہ بیٹھ کے راج کرتا ہے

    موت صغیرہ کا مزہ چکھنے والی آنکھیں

    حیرت سے کھلنے لگتی ہیں

    اور کروڑوں پاؤں رزق کی تلاش میں نکل پڑتے ہیں

    ایسے میں میری افق تاب آنکھیں

    ایک بار پھر

    آٹھویں پہر کے

    ڈوبتے تارے کو

    سوچنے لگ جاتی ہیں کھوجنے لگ جاتی ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے