گئے جنم کی صدا
وہ ایک لڑکی
کہ جس سے شاید میں ایک پل بھی نہیں ملی ہوں
میں اس کے چہرے کو جانتی ہوں
کہ اس کا چہرہ
تمہاری نظموں تمہاری گیتوں کی چلمنوں سے ابھر رہا ہے
یقین جانو
مجھے یہ چہرہ تمہارے اپنے وجود سے بھی عزیز تر ہے
کہ اس کی آنکھوں میں
چاہتوں کے وہی سمندر چھپے ہیں
جو میری اپنی آنکھوں میں موجزن ہیں
وہ تم کو اک دیوتا بنا کر مری طرح پوجتی رہی ہے
اس ایک لڑکی کا جسم
خود میرا ہی بدن ہے
وہ ایک لڑکی
جو میرے اپنے گئے جنم کی مدھر صدا ہے
- کتاب : kulliyaat-e-maahe tamaam(khushbo) (Pg. 41)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.