aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

غموں کی آگ میں جلنا پڑے گا عمر بھر ہم کو

محمد سالم

غموں کی آگ میں جلنا پڑے گا عمر بھر ہم کو

محمد سالم

MORE BYمحمد سالم

    بہت کچھ سوچ کر نکلے تھے گھر سے ہم

    کہ ہجرت کر رہے ہیں اک مہذب ملک کی جانب

    کہ شہرہ ہے اسی کا سارے عالم میں

    کہ اچھا ہے اسی خوش حال خطہ میں

    زیادہ سے زیادہ ہوں گی اپنی خواہشیں پوری

    ہمارے بچے بھی اک اچھے سے ماحول میں رہ کر

    مہذب ہی بنیں گے

    اور مستقبل بھی ہو جائے گا

    ان کا ہر طرح روشن

    تو پھر آئینۂ تہذیب میں

    ہر عکس ہی عریاں نظر آیا

    اور آنکھیں بھی زمیں سے لگ گئیں

    ایسا ہوا پھر

    روز گھر میں ضد سے

    وی سی آر ٹی وی میں

    ہمارے بچوں نے دیکھا

    وہی عریاں تماشہ

    کیونکہ خبروں سے انہیں کوئی بھی دلچسپی نہیں

    اب صرف فلمیں دیکھنا ہی ان کی عادت ہے

    ہم ان کو منع کرتے تھے مگر وہ مانتے کیسے

    کہ جس ماحول میں وہ رہتے ہیں اس میں

    اور جو بچے ہیں وہ آزاد ہیں

    ماں باپ ان کو ڈانٹ بھی سکتے نہیں

    اس ملک کا قانون اس کی پشت پر ہے

    جو بغاوت پر انہیں آمادہ کرتا ہے

    لہٰذا ہم دباؤ ان پہ کیسے ڈال سکتے ہیں

    تو ہم یہ سوچتے ہیں

    اب یہاں رہنا مناسب ہی نہیں ہوگا

    مگر بچے کہاں یہ چاہتے ہیں

    لوٹ کر جائیں وطن

    یعنی ہماری واپسی ممکن نہیں

    اس فکر میں ہم اور بھی ہیں مبتلائے غم

    ہمارے خواب کی دنیا اجڑ کر رہ گئی ہے

    کس نے یہ سوچا تھا

    ہو جائے گا کیا سے کیا

    ہمیں تو اب یہی محسوس ہوتا ہے

    غموں کی آگ میں جلنا پڑے گا

    عمر بھر ہم کو

    مأخذ:

    درد کا سفر (Pg. 103)

    • مصنف: محمد سالم
      • ناشر: شاہینہ امام
      • سن اشاعت: 2003

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے