Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

گیٹو گرے

صوفی تبسم

گیٹو گرے

صوفی تبسم

MORE BYصوفی تبسم

    اک تھا گیٹو گرے

    اس کے دو مور تھے

    اک کا کالا تھا سر

    اک کے پیلے تھے پر

    دانہ کھاتے تھے وہ

    دم ہلاتے تھے وہ

    شام کو دن ڈھلے

    اپنے گھر سے چلے

    تھے بڑی لہر میں

    آ گئے شہر میں

    کچھ وہاں سیر کی

    کچھ یہاں سیر کی

    ٹرٹراتے ہوئے

    گانا گاتے ہوئے

    جب اندھیرا ہوا

    گیٹو گھبرا گیا

    دل میں کہنے لگا

    یہ ہے کیا ماجرا

    اب تک آئے نہیں

    جانے کیا وہ کہیں

    راستہ کھو گئے

    یا کہیں سو گئے

    آپ جاتا ہوں میں

    ان کو لاتا ہوں میں

    بولی گیٹو کی ماں

    تم چلے ہو کہاں

    چھوڑ دو چھوڑ دو

    خود ہی آئیں گے وہ

    سر کھجاتے ہوئے

    دم ہلاتے ہوئے

    بولا گیٹو گرے

    مور دونوں مرے

    سخت نادان ہیں

    سخت انجان ہیں

    وہ تو ڈر جائیں گے

    گھٹ کے مر جائیں گے

    بولی گیٹو کی ماں

    بات سن میری جاں

    تو ہے گیٹو گرے

    تو انہیں چھوڑ دے

    دیکھتے دیکھتے

    مور گھر آ گئے

    سر کھجاتے ہوئے

    دم ہلاتے ہوئے

    بولے گیٹو میاں

    بولو تم تھے کہاں

    اتنے چالاک ہو

    اتنے بے باک ہو

    پھر جو جاؤ گے تم

    مار کھاؤ گے تم

    اس کی اس بات سے

    مور خوش ہو گئے

    پر لگے کھولنے

    پھر لگے بولنے

    دم ہلانے لگے

    گانا گانے لگے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے