Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہمارے درمیاں جو ربط تھا

اسلم مرزا

ہمارے درمیاں جو ربط تھا

اسلم مرزا

MORE BYاسلم مرزا

    بہت شاداں و فرحاں ہو

    سنا ہے

    زندگی کی نعمتیں آسائشیں

    جو تم نے چاہی تھیں

    میسر ہیں

    بھرے گھر میں

    ہر اک کی آنکھ کا تارا بنی

    مصروف روز و شب

    بہت خوش کام رہتی ہو

    بہت خوش کام رہتی ہو

    خدا تم کو حیات شادماں بخشے

    فروزاں ہو ہر اک لمحہ بہار عیش و عشرت سے

    یہاں میں مطمئن ہوں

    روز و شب کی چیرہ دستی سے

    بہت محفوظ

    شاداں اور فرحاں

    زندگی کی دوڑ میں سب مرحلوں پر

    کامراں

    خوش کام

    زندہ ہوں

    بہت ہی خوب صورت موڑ تھا

    اپنی جدائی کا

    زباں لرزی نہ کوئی دکھ ہوا آواز میں شامل

    شکست خواب کا نوحہ

    نہ مرگ آرزو کا غم

    کوئی احساس محرومی

    نہ احساس زیاں کوئی

    جبینوں پر شکن آئی

    نہ پلکوں پر ستارے ٹوٹ کر بکھرے

    نہ چہروں پر تردد کے نشاں ابھرے

    نہ تم کرب جدائی سے تڑپ اٹھیں

    نہ میں رویا

    ہمارے درمیاں

    جو ربط تھا

    کیا نام تھا اس کا

    مأخذ:

    گیلے پتّوں کی مسکان (Pg. 22)

    • مصنف: اسلم مرزا
      • ناشر: نوائے دکن پبلی کیشنز، اورنگ آباد
      • سن اشاعت: 2004

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے