Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

عید کے روز

جلیل قدوائی

عید کے روز

جلیل قدوائی

MORE BYجلیل قدوائی

    عید کے روز گلے کس کو لگائے کوئی

    وہ نہ ہوں پاس تو کیا عید منائے کوئی

    پاس ہوتے بھی اگر میرے تو حاصل کیا تھا

    ان کو یہ ضد ہے گلے سے نہ لگائے کوئی

    دل کے دم سے ہے خوشی اور دل ان کے دم سے

    دل ہو ویران تو کیا دھوم مچائے کوئی

    خود تو آتے نہیں اور یاد چلی آتی ہے

    عید کے روز مجھے یوں نہ ستائے کوئی

    لذت وصل میسر جو نہیں عید کے دن

    ہے غم ہجر کو سینے سے لگائے کوئی

    قرب تھا باعث آزار تو پھر اے دل زار

    دور رہ کر بھی مجھے یاد نہ آئے کوئی

    عید کے روز مسرت کا تقاضا ہے کہ آج

    دل کی اجڑی ہوئی نگری کو بسائے کوئی

    عید کا روز بھی ہر دن کے برابر ہے مجھے

    عید کے روز بھی گر منہ نہ دکھائے کوئی

    کاش اک بار وہ اس شان سے آ جائیں جلیلؔ

    غور کرنے پہ بھی پہچان نہ پائے کوئی

    مأخذ:

    نوائے سینہ تاب (Pg. 78)

    • مصنف: جلیل قدوائی
      • ناشر: ناظر پرنٹنگ پریس، کراچی
      • سن اشاعت: 1951

    موضوعات

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے