Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اقبال‌ جرم

MORE BYفیضان جعفری الخوارزمی

    میں قافیوں کا چور ردیفوں کا چور ہوں

    گمنام شاعروں کی زمینوں کا چور ہوں

    محفل مشاعرے کی کوئی چھوڑتا نہیں

    اک بار میں سنوں جو غزل بھولتا نہیں

    فکر و ہنر کے شاذ نگینوں کا چور ہوں

    میں قافیوں کا چور ردیفوں کا چور ہوں

    ہو جائے گا مرا بھی کبھی نام دیکھنا

    حیراں کروں گا سب کو مرا کام دیکھنا

    اہل سخن کے دفن خزینوں کا چور ہوں

    میں قافیوں کا چور ردیفوں کا چور ہوں

    نیٹ سے اٹھا کے لایا ہوں بھارت کی شاعری

    جاویدؔ کی وسیمؔ کی راحتؔ کی شاعری

    گلزار کے لطیف رویوں کا چور ہوں

    میں قافیوں کا چور ردیفوں کا چور ہوں

    اردو ادب سے شاعری سے کچھ شغف نہیں

    اس فن سے اور خیال سے میں با شرف نہیں

    میں شاعر و ادیب خطیبوں کا چور ہوں

    میں قافیوں کا چور ردیفوں کا چور ہوں

    شعری روایتوں کی مجھے کچھ خبر نہیں

    یہ بحر و وزن کیا ہیں مجھے کچھ خبر نہیں

    میں ساحلوں کا چور سفینوں کا چور ہوں

    میں قافیوں کا چور ردیفوں کا چور ہوں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here

    بولیے