Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

عشق نامہ

خالد اعظمی

عشق نامہ

خالد اعظمی

MORE BYخالد اعظمی

    عشق ہیرا ہے گہر ہے تو کبھی پتھر ہے

    عشق آغاز سے انجام تلک رہبر ہے

    عشق انساں کے لئے بیش بہا دولت ہے

    عشق مل جائے جسے اس کی بڑی قسمت ہے

    عشق حیوان کو انسان بنا دیتا ہے

    عشق ہر کام کو آسان بنا دیتا ہے

    عشق کھو جائے تو انسان بکھر جاتا ہے

    عشق مل جائے تو شیطان سنور جاتا ہے

    عشق انداز محبت کا کنول ہوتا ہے

    عشق تحریر جو بن جائے غزل ہوتا ہے

    عشق ہر طرح سے پہچان بنا لیتا ہے

    عشق کا مرتبہ دنیا میں بہت اونچا ہے

    عشق ایمان ہے فرمان ہے فیضان بھی ہے

    عشق پہچان ہے میزان ہے نقصان بھی ہے

    عشق محروم ہے مظلوم ہے مسموم بھی ہے

    عشق کی سارے زمانے میں بہت دھوم بھی ہے

    عشق تفصیل ہے تشکیل ہے تمثیل بھی ہے

    عشق تسہیل ہے تعمیل ہے تکمیل بھی ہے

    عشق معبود ہے مقصود ہے موجود بھی ہے

    عشق محدود ہے محمود ہے مشہود بھی ہے

    عشق تمہید ہے تقلید ہے تنقید بھی ہے

    عشق تائید ہے تجدید ہے خورشید بھی ہے

    عشق طالب بھی ہے غالب بھی ہے تہذیب بھی ہے

    عشق واجب بھی ہے راہب بھی ہے ترغیب بھی ہے

    عشق تقدیس ہے اور باعث اغلاط بھی ہے

    عشق افسوس ہے امراض ہے محتاط بھی ہے

    عشق سے زخم جو مل جائے سنبھالے رکھیے

    عشق مٹ جائے تو یادوں کو اجالے رکھیے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے