تین سوال
لفظوں خوابوں آدرشوں کی شہزادی کے تین سوال
جن کی کھوج میں ایک مسافر
اپنا آپ گنوا کر
شہروں شہروں پھرتا
شام مری دہلیز پہ ٹھہرا
وہ کہتا تھا
میرے ہونٹھوں کی ریکھائیں
اور مری آنکھوں کی لہریں
اس کی شہزادی کے سوالوں جیسی ہیں
اس نے مجھ سے ایک دیے اور پیراہن كا سوال کیا
اس نے مجھ سے پانی مانگا
کورے سوندھے پیالے کی خوشبو سونگھی اور توڑ دیا
دیے کی نرم لووں کو چوما
بجھا دیا
پیلے پھولوں كا پیراہن
نین دیے اور ہونٹھ کٹورے
صبح مری دہلیز پہ سب کچھ بکھرا تھا
Ek Diya Aur Ek Phool
Buy This BookAdditional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.