Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جاگو اور جگاؤ

احمق پھپھوندوی

جاگو اور جگاؤ

احمق پھپھوندوی

MORE BYاحمق پھپھوندوی

    جوش و عمل دکھلاؤ سب کو

    غفلت سے چونکاؤ سب کو

    اٹھو اور اٹھاؤ سب کو

    جاگو اور جگاؤ سب کو

    وقت گیا خواب راحت کا

    وقت ہے اب عزم و ہمت کا

    بس اب ہوش میں لاؤ سب کو

    جاگو اور جگاؤ سب کو

    شرقی غربی گورے کالے

    جاگ اٹھے سب سونے والے

    تم بھی اب چونکاؤ سب کو

    جاگو اور جگاؤ سب کو

    دہر میں ہے بیداری ہر سو

    ملک میں ہے تیاری ہر سو

    تم بھی جوش دلاؤ سب کو

    جاگو اور جگاؤ سب کو

    قوم کی خدمت فرض ہے تم پر

    ملک کا یہ اک قرض ہے تم پر

    گر خدمت کے بتاؤ سب کو

    جاگو اور جگاؤ سب کو

    آپس کے جھگڑے طے کر دو

    پریم اور پریت دلوں میں بھر دو

    باہم گلے ملاؤ سب کو

    جاگو اور جگاؤ سب کو

    شیخ کی ہے نہ مغل کی پرسش

    اب ہے صرف عمل کی پرسش

    کچھ کر کے دکھلاؤ سب کو

    جاگو اور جگاؤ سب کو

    مأخذ:

    (Pg. 39)

    • مصنف: احمق پھپھوندوی
      • ناشر: مکتبہ برہان، دہلی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے