جیون
دیوداس جی
لب کھولو
خاموش فلموں کا دور گیا
اگر آپ نے اپنا
دیس بھیس
ایسا ہی بھیس
ایسا ہی رکھا
جیسے تب تھا
تو سوئی آگے کی طرف
اور وقت
پیچھے کی طرف
بڑھتا ہی رہے گا
دیوداس جی
آنکھیں کھولو
وقت کے ساتھ ساتھ
جو نیا سچ سامنے آئے
اسے جان لو
پھر مان لو
جس بات کا
حاضر سے واسطہ نہ ہو
ذکر چھوڑو
ورنہ
تم ایسا ہی جیو گے
جیسا اب تک مرے ہو
مأخذ:
سرمئی لکیریں (Pg. 138)
- مصنف: ایرج مبارک
-
- ناشر: مبارک پبلیشر
- سن اشاعت: 2006
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.