Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جو ہم پہ گزری

مسلم شمیم

جو ہم پہ گزری

مسلم شمیم

MORE BYمسلم شمیم

    لوگ کہتے ہیں کہ گلشن میں بہار آئی تھی

    باغباں نے گل خنداں کی قسم کھائی تھی

    اک نئے دور کے آغاز کا دل کش نغمہ

    گنگنائی تھی زباں وقت کی مبہم دھن میں

    لوگ کہتے ہیں کہ اک صبح طرب آئی تھی

    اپنی آغوش میں فردا کا فسوں لائی تھی

    لوگ کہتے تھے کہ اب مے کدۂ ہستی میں

    کوئی شاکی نہ رہے گا کسی مستانے سے

    تشنہ کامی کی شکایت نہ کرے گا کوئی

    یوں بدل جائے گا میخانے کا دستور کہن

    اب تہی جام و سبو کی نہ حکایت ہوگی

    نغمہ زن قسمت ارباب محبت ہوگی

    لوگ کہتے ہیں کہ تزئین چمن ہو بھی چکی

    رسم آرائش رخسار و دہن ہو بھی چکی

    شانہ در گیسوئے لیلائے وطن ہو بھی چکا

    دشت امروز سے ماضی کا کفن سل بھی چکا

    قافلے منزل مقصود کو جا پہنچے ہیں

    مرحلے قرب لب یار کے آ پہنچے ہیں

    زندگی پھر بھی پریشاں سی نظر آتی ہے

    عظمت حسن پشیماں سی نظر آتی ہے

    دیکھ کر خلوت ہستی کی خموشی یارو

    موت انگشت بدنداں سی نظر آتی ہے

    شدت درد کا احساس سوا ہے اب بھی

    شمع غم اور فروزاں سی نظر آتی ہے

    غازۂ گل لئے رخسار خزاں آج بھی ہے

    عندلیبوں کا وہی طرز فغاں آج بھی ہے

    شمع بے نور یقیں تا بہ سحر جلتی ہے

    زیست شرمندہ صاحب نظراں آج بھی ہے

    ذہن مشرق پہ وہی خواب گراں آج بھی ہے

    چشم مغرب بہ حقارت نگراں آج بھی ہے

    آج تو وہ بھی پشیماں سے نظر آتے ہیں

    جن کے کانوں نے نئے دور کے نغمات سنے

    جن کی آنکھوں نے نئی صبح کے جلوے دیکھے

    جن کے ہونٹوں پہ گہر بار تبسم مچلے

    یہ فریب رہ مبہم کی شکستہ دیوار

    کب تلک قصر تقدس کو سہارا دے گی

    یہ طلسم شب بیمار رہے گا کب تک

    خوں فشاں دیدۂ بے دار رہے گا کب تک

    مأخذ:

    امکان (Pg. 147)

    • مصنف: مسلم شمیم
      • ناشر: جاوداں پبلیکیشنز، کراچی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے