کبھی تو
کبھی تو وقت کے سائے بھی مہرباں ہوں گے
کبھی تو کھوئی ہوئی اک خوشی ملے گی ہمیں
کبھی تو درد کی شدت بھی دل میں کم ہوگی
کبھی تو ایک نئی زندگی ملے گی ہمیں
کبھی تو پھول کھلیں گے اداس راہوں میں
کبھی تو صحن چمن میں بہار آئے گی
کبھی تو کونپلیں پھوٹیں گی زرد پیڑوں پر
کبھی تو اوس گلوں پر نکھار لائے گی
کبھی تو پیار ملے گا ہماری دنیا میں
کبھی تو لوگ یہ سوچیں گے زندگی کیا ہے
کوئی تو نام محبت کا لے کے آئے گا
کبھی تو لوگ یہ سمجھیں گے بندگی کیا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.