Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کس شان سے جیتے تھے یہاں خوار ہوئے کیوں

طارق قمر

کس شان سے جیتے تھے یہاں خوار ہوئے کیوں

طارق قمر

MORE BYطارق قمر

    طارقؔ کیا کبھی قوم کا نوحہ بھی لکھو گے

    یا بس در دولت کا قصیدہ ہی لکھو گے

    انگشت نمائی سدا اغیار پہ ہوگی

    یا جرم کبھی کوئی تم اپنا بھی لکھو گے

    جو دل پہ گزرتے ہیں وہ صدمات لکھو اب

    چھوڑو یہ قصیدہ کوئی حق بات لکھو اب

    کیوں اپنی وفاؤں کے بھرم ٹوٹ رہے ہیں

    کیوں ہم پہ ہی یہ ظلم و ستم ٹوٹ رہے ہیں

    جس قوم کی میراث تھے یہ علم و شجاعت

    کیوں اس پہ ہی شمشیر و قلم ٹوٹ رہے ہیں

    ہر ظالم و ظلمت کو ہیں مطلوب ہمی کیوں

    سوچا ہے کبھی ہوتے ہیں معتوب ہمی کیوں

    کچھ اپنی تباہی کے بھی اسباب لکھو اب

    جس باب پہ شرمندہ ہو وہ باب لکھو اب

    مخدوش ہیں کیوں منبر و محراب لکھو اب

    سونے جو نہیں دیتے ہیں وہ خواب لکھو اب

    سوچا ہے کبھی آج یہ حالت ہے تو کیوں ہے

    ہر گام پہ تحقیر ہے ذلت ہے تو کیوں ہے

    کل وقت کے سینے پہ کف پا تھے ہمارے

    یہ دشت و جبل اور یہ دریا تھے ہمارے

    یہ سات سمندر تھے یہ صحرا تھے ہمارے

    قدموں تلے مریخ و ثریا تھے ہمارے

    تاریخ فقط محو قصیدہ تھی ہماری

    گرویدہ اخلاق حمیدہ تھی ہماری

    ہم ہی تو کبھی موت سے تھے کھیلنے والے

    تھے مقتل و زنداں کے چراغوں کے اجالے

    اور آج یہ جینے کے ہیں انداز نرالے

    جادہ ہے نہ منزل ہے نہ اب پاؤں میں چھالے

    ہم اپنے ضمیروں کی تجارت میں پڑے ہیں

    کاسہ لئے بازار سیاست میں کھڑے ہیں

    عزت کے صداقت کے شہادت کے قصیدے

    اسلاف کے کردار کی عظمت کے قصیدے

    بھولے ہوئے بیٹھے ہیں شجاعت کے قصیدے

    ہم پڑھنے لگے اہل رعونت کے قصیدے

    اب اپنا ضمیر اپنا یقیں بیچ رہے ہیں

    ہم لقمۂ تر کے لئے دیں بیچ رہے ہیں

    مقصود جو خوشنودی قاتل ہے ہماری

    ہم خوش ہیں کہ کشتی سر ساحل ہے ہماری

    عقبیٰ کی تمنا کہاں حاصل ہے ہماری

    کرسی کی طلب آخری منزل ہے ہماری

    کس شان سے جیتے تھے یہاں خار ہوئے کیوں

    سوچا ہے کبھی حاشیہ بردار ہوئے کیوں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے