یہ جادو کی کوئی بستی ہے
یا میرے تخیل کی فسوں کاری
کہ میرے سامنے
اک دائرہ در دائرہ پھیلی ہوئی
خوابوں کی دنیا ہے
جہاں ہر آن
رنگ و نور کی برسات ہوتی ہے
مری سوچیں مرے جذبے مرا احساس
اک پیکر میں ڈھلتا ہے
کوئی آواز آتی ہے
تو میری روح کے پاتال سے
لہریں ابھرتی ہیں
میں اپنے بوجھ سے آزاد ہو کر
ان کہے لفظوں کے باطن میں اترتا ہوں
تو لا محدود امکانات کے منظر ابھرتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.