لیلیٰ
یاد ہے مجھ کو
اس نے بھی تو یہی کہا تھا
تو اچھا ہے
تیری باتیں سوچ کے دھارے
تیرا ساتھ نبھاؤں گی
وعدہ کیا تھا
تیرے بغیر میں مر جاؤں گی
اب تک زندہ اور دو بچے
رنگ برنگے
آؤ دیکھو
کتنے مجنوں
آنے والی
شام سرہانے
رسم اٹھائے کوچے کوچے
رقص میں ڈوبے
سرمئی سائے
سوچ رہا ہوں رنگ برنگے
مأخذ:
لفظ چہرے (Pg. 148)
- مصنف: اعظم خورشید
-
- ناشر: سلمان خان لودھی
- سن اشاعت: 2001
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.