Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

لاسٹ کال

وصی شاہ

لاسٹ کال

وصی شاہ

MORE BYوصی شاہ

    کل ہمیشہ کی طرح اس نے کہا یہ فون پر

    میں بہت مصروف ہوں مجھ کو بہت سے کام ہیں

    اس لیے تم آؤ ملنے میں تو آ سکتی نہیں

    ہر روایت توڑ کر اس بار میں نے کہہ دیا

    تم جو ہو مصروف تو میں بھی بہت مصروف ہوں

    تم جو ہو مشہور تو میں بھی بہت معروف ہوں

    تم اگر غمگین ہو میں بھی بہت رنجور ہوں

    تم تھکن سے چور تو میں بھی تھکن سے چور ہوں

    جان من ہے وقت میرا بھی بہت ہی قیمتی

    کچھ پرانے دوستوں نے ملنے آنا ہے ابھی

    میں بھی اب فارغ نہیں مجھ کو بھی لاکھوں کام ہیں

    ورنہ کہنے کو تو سب لمحے تمہارے نام ہیں

    میری آنکھیں بھی بہت بوجھل ہیں سونا ہے مجھے

    رتجگوں کے بعد اب نیندوں میں کھونا ہے مجھے

    میں لہو اپنی اناؤں کا بہا سکتا نہیں

    تم نہیں آتیں تو ملنے میں بھی آ سکتا نہیں

    اس کو یہ کہہ کے وصیؔ میں نے ریسیور رکھ دیا

    اور پھر اپنی انا کے پاؤں پہ سر رکھ دیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے