ماں
اب بھی جب
گردش ایام سے
گھبراتا ہوں
بھاگا بھاگا
ترے کمرے میں
چلا آتا ہوں
سر جھکا کر
تری تصویر کے آگے
چپ چاپ
پہروں بیٹھا ہوا
بچے کی طرح
جانے کیا
سوچتا رہتا ہوں
پھر ایسا گماں ہوتا ہے
ہاتھ شفقت سے
کسی نے مرے سر پر رکھا
دیکھتا ہوں تو خوشی
چہرے پہ چھا جاتی ہے
ماں مرے واسطے
جنت سے چلی آتی ہے
مأخذ:
مرے تصور میں رنگ بھردو (Pg. 113)
- مصنف: بسمل عارفی
-
- ناشر: نور پبلی کیشن، دریا گنج،نئی دہلی
- سن اشاعت: 2019
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.