مہاتما بدھ
بدھا عظیم شخص تھا
جو تخت و تاج چھوڑ کر
بتان نسل و قومیت
وقار عز و سلطنت
غرور جاہ و مرتبت
کے بندھنوں کو توڑ کر
بہ زیر سایۂ شجر
تپسیا میں محو تھا
گیان دھیان میں مگن
نئی روش خیال میں
جو آدمی کو آدمی کے ظلم سے نجات دے
جو ذات پات کے طلسم سامری کو مات دے
برہمنوں کی قدغنوں کا زور پاش پاش ہو
جہاں میں جو اندھیر ہے اسے شکست فاش ہو
وہ سوچتا چلا گیا اسے سراغ مل گیا
مہاتما مہاتما عظیم اس کی آتما
کہ جس کے دل میں کرب کائنات تھا
ستودۂ صفات تھا
پکار کر کہا کہ اے جہان غم کے باسیو
مری صدا کو تو سنو
اہنسا پرمو دھرما اک اصول لا زوال ہے
یہ فکر بے نظیر ہے یہ سوچ بے مثال ہے
کسی کو دکھ نہ دو کہ یہ گناہ ہے وبال ہے
جو اس سے منحرف ہوئے تو زندگی محال ہے
یہی ہے راز زندگی
طریق صلح و آشتی
یہی نجات روح ہے
یہی ہے دل کی شانتی
مہاتما عظیم تھا
مہاتما نے سچ کہا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.