میرے کمرے کی
بستر کے سامنے والی دیوار
جس پر کھڑکی ہے نہ کوئی دروازہ
اس خالی دیوار پر
مجھے اپنے اندر کا خلا مجسم دکھائی دیتا ہے
اس لئے میں نے اس خلا کو
کسی پینٹنگ کلینڈر یا تصویر سے بھرنے کی کوشش نہیں کی
اس دیوار کے عین وسط میں
چھت سے اندازاً ڈیڑھ فٹ کے فاصلے پر
ایک دودھیا بلب لگا ہے
جسے اکثر رات بھر بجھنا نصیب نہیں ہوتا
اور بلب کے نیچے
چند انچ کے فاصلے پر
گھڑی لٹکانے کے لئے ایک کیل ٹھونکی گئی ہے
مگر اب اس کیل پر گھڑی موجود نہیں
بلکہ وقت خود لٹکا ہوا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.