Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

میرے بستے میں کیا ہے

حسن عابدی

میرے بستے میں کیا ہے

حسن عابدی

MORE BYحسن عابدی

    اسکول کا لڑکا ہوں میں

    ننھا سا بنجارہ ہوں میں

    جو چیز ہے وہ خاص ہے

    بستے میں میرے پاس ہے

    کچھ ٹافیاں کچھ گولیاں

    کچھ بیر کچھ نمکولیاں

    کڑوی کسیلی چھالیہ

    کچھ بچ گئیں کچھ کھا لیا

    پرکار پنسل اور ربر

    رنگین کاغذ اور کلر

    یہ مور کے پر دیکھیے

    لعل و جواہر دیکھیے

    ماچس کے لیبل دیکھیے

    کاغذ کی بلبل دیکھیے

    لو یہ کہیں سے آ گئے

    مرغی کے پر ٹوٹے ہوئے

    سکے پرانے دور کے

    لاہور کے بھنبور کے

    یہ دھات ہے بولان کی

    یہ اون چولستان کی

    ٹکڑا ہے یہ بلور کا

    تحفہ بہاولپور کا

    نیلم ہے یہ کشمیر کا

    یہ ہے نگینہ دیر کا

    پھل وادیٔ کاغان کے

    میوے وزیرستان کے

    یہ ابن انشا کی کتاب

    تحفہ ملا ہے لا جواب

    تصویر رنگا رنگ ہے

    جو دیکھتا ہے دنگ ہے

    بلی نہیں بھالو ہے یہ

    خرگوش کا خالو ہے یہ

    یہ سب مرے بستے میں ہے

    ہر پھول گلدستے میں ہے

    جب پانچ پیسے لاؤ گے

    تب ایک تحفہ پاؤ گے

    مأخذ:

    کاغذ کی کشتی اور دوسری نظمیں (Pg. 53)

    • مصنف: عابد حسن
      • ناشر: حسن عابدینی
      • سن اشاعت: 1985

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے