Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مرے گیت

MORE BYساحر لدھیانوی

    مرے سرکش ترانے سن کے دنیا یہ سمجھتی ہے

    کہ شاید میرے دل کو عشق کے نغموں سے نفرت ہے

    مجھے ہنگامہ جنگ و جدل میں کیف ملتا ہے

    مری فطرت کو خوں ریزی کے افسانے سے رغبت ہے

    مری دنیا میں کچھ وقعت نہیں ہے رقص و نغمہ کی

    مرا محبوب نغمہ شور آہنگ بغاوت ہے

    مگر اے کاش دیکھیں وہ مری پرسوز راتوں کو

    میں جب تاروں پہ نظریں گاڑ کر آنسو بہاتا ہوں

    تصور بن کے بھولی وارداتیں یاد آتی ہیں

    تو سوز و درد کی شدت سے پہروں تلملاتا ہوں

    کوئی خوابوں میں خوابیدہ امنگوں کو جگاتی ہے

    تو اپنی زندگی کو موت کے پہلو میں پاتا ہوں

    میں شاعر ہوں مجھے فطرت کے نظاروں سے الفت ہے

    مرا دل دشمن نغمہ سرائی ہو نہیں سکتا

    مجھے انسانیت کا درد بھی بخشا ہے قدرت نے

    مرا مقصد فقط شعلہ نوائی ہو نہیں سکتا

    جواں ہوں میں جوانی لغزشوں کا ایک طوفاں ہے

    مری باتوں میں رنگ پارسائی ہو نہیں سکتا

    مری سرکش ترانوں کی حقیقت ہے تو اتنی ہے

    کہ جب میں دیکھتا ہوں بھوک کے مارے کسانوں کو

    غریبوں مفلسوں کو بے کسوں کو بے سہاروں کو

    سسکتی نازنینوں کو تڑپتے نوجوانوں کو

    حکومت کے تشدد کو امارت کے تکبر کو

    کسی کے چیتھڑوں کو اور شہنشاہی خزانوں کو

    تو دل تاب نشاط بزم عشرت لا نہیں سکتا

    میں چاہوں بھی تو خواب آور ترانے گا نہیں سکتا

    RECITATIONS

    حمیدہ بانو

    حمیدہ بانو,

    حمیدہ بانو

    حمیدہ بانو,

    حمیدہ بانو

    مرے گیت حمیدہ بانو

    حمیدہ بانو

    مرے گیت حمیدہ بانو

    مأخذ:

    Kulliyat-e-Sahir (Pg. 45)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے